
- Advertisement -
صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ چاغی کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا. ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایم پی اے منتخب ہوا ضلع چاغی میں اداروں کی کارکردگی بہتر بناکر اٹیچمنٹ ختم کردی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں ایم این سی ایچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکڑ امداد بلوچ، میدم نادیہ عیفت، ڈاکٹر دلشاد، ڈاکٹر سرمد سیعد اور یاسمین عالم نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ جب میں ایم پی اے چاغی بنا تو چاغی کے حالات انتہائی گمبیر تھے تمام محکموں کو راہ راست پر لانے کی بھر پور کوشش کی آج اللہ تعالی کے مہربانی سے تمام محکمے خوش اسلوبی سے کام کررہے ہیں. ان کا کہنا تھا سرکاری ترقیاتی منصوبوں پر لیا جانے والا کمیشن جو کہ سابقہ ادوار میں 56 فیصد چل رہا تھا آج ریٹ انتہائی کم ھوکر 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے. انھوں نے کہا کہ ماشکیل سے ملحق بگ کے علاقے میں چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں جسے کنٹرول کرنے کےلیے ایف سی اور لیویز کا گشت شروع کردیا گیا ہے. انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب انشااللہ ڈاکوں اور رہزنوں کے خلاف کریک ڈان شروع کروا کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں میں اٹیچمنٹ ختم کردی ہے جو ملازم ڈیوٹی نہیں دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ چاغی میں سڑکوں کا جال بچھا کر روزگار کے مواقع بھی پیدا کرکے صرف تعلیم کے محکمے میں 523 ملازم بھرتی کیے جائیں گے. اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے ایم این سی ایچ کے پرنسپل اور طالبات کےلیے ہاسٹل کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کیا. انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ضلع چاغی میں صحت، تعلیم، آبنوشی کے سہولیات کی فراہمی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔