
- Advertisement -
فرنٹئیرکور بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علا قے سنگسیلاح میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیمپ میں 400سے زائد مریضوں کا معا ئنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایت پر فرنٹئیر کور بلو چستان بمبور رائفلز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلاح میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں اسپیشلٹ ڈاکٹروں نے تقریبا400سے زائد مریضوں کا مفت معا ئنہ کیا جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے مریضوں کی ضروریات کے پیش نظر جدیدمیڈیکل لیب الٹرا ساونڈ اور ای سی جی کی سہولیات بھی فر اہم کی گئیں علا قے کے لو گوں نے ایف سی بلو چستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اور طبی کیمپ میں فر اہم کی جانیوالی سہولیات کی تعریف کی۔