
- Advertisement -
رکن قومی اسمبلی کی جانب سے سبی وگردونواح مےں لگائے جانے والے کھجور کے درخت بھی سےاست کی نذر ہوگئے پانی نہ ملنے سے مرجھا گئے لاکھوں روپے مالیت کے سےنکڑوں درختوں کا ضائع ہونے کا اندےشہ ہے ۔تفصےلات کے مطابق سبی کی خوبصورت کو دوبالا کرنے کےلئے اور آلودگی کے خاتمہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مےر شاہ زےن بگٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کھجور کے سےنکڑوں درختوں کو پنجاب سے لا کر ڈویژنل ہےڈکوارٹر ہسپتال ، ڈگری گرلز کالج ، رےلوے اسٹےشن سمےت مختلف علاقوں اور جگہوں پر لگائے چند دن ان کھجور کے درختوں کو پانی دےا گےا مگر پھر ےہ درخت پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرجھا گئے مختلف علاقوں مےں کھجور کے درختوں کی دےکھ بھال نہ ہونے سے کئی درخت زمےن بوس بھی نظر آتے ہےں سبی کے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے مطالبہ کےا ہے کہ کھجور کے ان درختوں کی دےکھ بھال کرکے پانی دےا جائے تاکہ درختو ں کھجور کا پھل لگ سکے ۔