بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے رخشان ڈویژن میر محمد ہاشم نوتیزئی نے تفتان کا تفصیلی دورہ کیا



- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے رخشان ڈویژن میر محمد ہاشم نوتیزئی نے تفتان کا تفصیلی دورہ کیا
مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کے بعد ٹاون کمیٹی کے ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل انکے سامنے رکھے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے انہوں نے لوگوں کے شکایات سنے اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زیرو پوائنٹ گیٹ کی ہفتے میں 4 دنوں کی بندش اور پاکستانی اشیاء خوردونوش کی یکطرفہ ایرانی پابندی کے مسئلے پر بہت جلد ایرانی سفیر سے ملاقات کرونگا تاکہ زیروپوئنٹ گیٹ دوطرفہ تجارت کیلئے بحال ہو اور علاقے میں بیروزگاری میں کمی ہو انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا علاقے کے مفاد کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلونگا
انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ پورے ضلع میں سیاسی تبادلوں کا ہونا ہے پسند و نا پسند پر لیویز اور دوسرے محکموں کے ملازمین تبادلہ کیا جارہا ہے جس سے ضلع میں بے چینی پائی جاتی ہیں انہوں نے کہا اگر سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور تقرریاں بند نہ کی گئی تو میں اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کراونگا۔
کھلی کچہری کے بعد انہوں نے بنیادی مرکز صحت تفتان اور ہائیر سیکنڈری سکول تفتان کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹر کی غیر حاضری اور ایکسرے مشین کی خرابی پر برہمی کا اظہار کیا
اس موقع پر تفتان کے قبائلی رہنماوں حاجی ملک عیسی خان شیرزئی, رسالدار حاجی برکت علی عیسی زئی کریم محمدانی, میر حمزہ محمدانی, حاجی محمد ساسولی امان مری ظفر جان قمبرزئی, حاجی صالح محمد مینگل ملک بہروز شیر زئی محمد یاسین قمبرزئی ودیگر قبائلی عمائدین موجود تھے
تفتان :رپورٹ نعمت اللہ بلوچ