- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپرپولیس پرفائرنگ ،جوابی فائرنگ میں 2مبینہ حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طورپر ایگل اسکواڈ اہلکاروں پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2مبینہ حملہ آور عابد ولد عبدالرحیم اور ثناءاللہ ولد محمد گل زخمی ہوگئے پولیس نے ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے ۔