کوئٹہ ،ڈبل روڈ پر آٹو پارٹس اور ٹائر کی دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف دکانداروںکا احتجاجی مظاہرہ

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر آٹو پارٹس اور ٹائر کی دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف دکانداروں نے ڈبل روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بلاک کردیاہے ،دکانداروں کاکہناہے کہ ایک تو بلوچستان میں بے روزگاری زیادہ ہے جبکہ دوسری جانب حکومت وانتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے ان کاروزگار چھین کر انہیں بے روزگارکیاجارہاہے لہٰذاءچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ فوری طورپرسیل دکانوں کو کھول دیں بصورت دیگر ہم احتجاج کو وسعت دیںگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع آٹو پارٹس اور ٹائر کی دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف دکانداروں نے ڈبل روڈ کو ٹائر جلا کرٹریفک کیلئے بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے مطالبات کے حق میں اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بلوچستان جوکہ پسماندہ اور یہاں بے روزگاری زیادہ ہے لیکن حکومت وانتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے ان کاروزگار چھین کر انہیں بے روزگارکیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ڈبل روڈ پرواقعہ دکانوں کو سیل کیاگیاہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے کاروبار بند ہوکررہ گئے ہیں ،مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ فوری طورپرسیل دکانوں کو کھولوانے کے احکامات دیں بصورت دیگر ہم احتجاج کو وسعت دیںگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.