- Advertisement -
نصیرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پرایک خاتون کو قتل کردیا گیاجبکہ فائرنگ سے اس کا مبینہ آشنا ءزخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ حق کٹوہر میں ملزم عبدالغفور نے کاروکاری کے الزام میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات صغرہ بی بی کو قتل کردیا اور گولی لگنے سے مبینہ آشناءگل حسن شدید زخمی ہوگیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔