کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ، عوام گھنٹوں خوار، کوئی پرساحال نہیں ، مولاناعبدالحق ہاشمی

0

- Advertisement -

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کی وجہ سے ہرفردبالخصوص ملازم پیشہ اورمریض سخت پریشان ہیںحکومت حکومت کی طرف سے مسئلے کے حل کیلئے کوئی منصوبہ وپیش رفت نہیں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیاہے ٹریفک جام وتجاوزات شہریوں کیلئے وبال جان بن گیاہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے کی وجہ سے شہری مریض بن گیے ہیں ۔حکومت کی طرف سے آنکھیں بندیاٹریفک پولیس کا نفری کم ہونا مسئلے کا حل نہیں۔شہر وگردونواح میں جعلی ڈاکٹرز،جعلی لیبارٹریز،اناڑی اسسٹنٹس،دونمبر ومہنگی ادویات کے فروخت ونجی کلینکس پر بھاری فیسز،صفائی کے ناقص صورتحال کا حکومت نوٹس لیکر عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گھنٹوں ٹریفک جام میں ٹریفک پولیس تماشائی کا کردار اداکر رہے ہوتے ہیں اوررش وٹریفک جام میں اکثر ٹریفک پولیس غائب ہوجاتے ہیں لگتا ہے ٹریفک جام میں ٹریفک کنٹرول کرنا ٹریفک پولیس کا کام نہیں ۔صرف چالان کٹنا ،نفری کم یا رش کا کہنا مسئلے کا حل نہیں۔تجاوزات وجگہ جگہ پارکنگ نے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا کردیے ہیں حکومت کو فی الفور صوبائی دارالحکومت کے ٹریفک مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ شہری اذیت سے نکل سکیں انہوں نے کہا کہ شہر وگردونواح میں عطائی ڈاکٹرز،لیبارٹریزعوام کی جان ومال سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے شہر بلخصوص وگردونواح میں عطائی ڈاکٹرز،لیبارٹریز،کلینکس اورجعلی میڈیکل اسٹورزکی بھر ما رہے زائد المعیاد ادویات کی فروخت ،اناڑی لیب اسسٹنٹ ،نام نہا دلیبارٹریوں میں صفائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی طرف سے درجنوں مہنگی ادویات کی پرچیوں لیبارٹریزکے مہنگے وبہت سے غیر ضروری ٹیسٹوںنے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔حکومت نجی ڈاکٹرز،ہسپتالز،کلینکس ولیبارٹریزکی فیسزخود مقررکریں تاکہ ہر فردہرلیبارٹری اپنی مرضی کی بھاری فیسزلیکر غریب عوام کو لوٹنابند کریں ۔ایک طرف مہنگائی بے روزگاری ،دوسری طرف جعلی ڈاکٹرز،جعلی ادویات اور وہ بھی بہت مہنگی ان حالات میں غریب عوام کیلئے جیننا مشکل تر ہورہاہے حکومت اس طرف بھی توجہ دیں تاکہ لوٹ مار کا بازار بند ہوجائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.