- Advertisement -
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے الحسن نامی مقامی ہوٹل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص عبدالغفور ولد دین محمد جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔دکی ناصر آباد کے علاقے کلی حاجی ولو ناصر میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص وزیر خان ولد حاجی اختر ہوشخیل ناصر جانبحق ہوا جبکہ محمد اسحاق ولد جمال خان ناصر شدید زخمی ہوا زخمی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا .جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بی بی نانی زیارت کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کردیاگیا ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔نصیر آباد کے علاقے ربی کینال میں ایک شخص نے سہ روزے پر آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے احسان اللہ بھرگڑھی پر مسجد کے اندر چاقو ں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا زخمی احسان اللہ بھرگڑی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں طبی امداد دینے کے بعد انہیں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔نوشکی سلطان چڑھائی کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ دو افراد شدیدزخمی ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں خالد اور زاہد شامل ہیں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال نوشکی میں طبی امداد دیدی گئی