وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر دالبندین بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ قائم کردیاگیا

0

- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی اور کمشنر رخشان ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے دالبندین میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ قائم کردیا،مسجد روڈ دالبندین میں پاک پبلک اسکول کے سامنے قائم کیئے گئے پناہ گاہ میں پچاس افراد کے لیے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر نے بے گھر افراد کے لیے قائم کردہ پناہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی فتح محمد خجک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر و بے سہارا افراد بھی ہمارے معاشرہ کا حصہ ہیں موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کھلے آسمان تلے رہنے والے افراد کو چھت اور رہنے کے لیے جگہ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.