
- Advertisement -
صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کا وژن پرامن اور خوشحال بلوچستان ہے جس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت پورے صوبے میں برابری کی بنیادی پر ترقیاتی و خوشحالی کا خواب جلد پورا کرے گی ملک یا کوئی صوبہ اس وقت ترقی کا سفر طے کرے گا جب ان کے عوامی نمائندے اور حکمران اپنے صوبہ اور عوام کے ساتھ مخلص ہونگے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہونا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کی ٹیم کی مرحون منت ہے صوبے کے تمام اداروں کو عوامی مسائل کی حل کرنے کے لئے متحرک بنا دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس پر سماجی رہنما عطااللہ خان کھوسہ بھی موجود تھے صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ موجودہ تبدیلی صوبائی حکومت کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے صوبے کے عوام نے چند مہینوں میں واضح اور نمایاں تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیںکہ صوبے کی پسماندگی عوام کی غربت اور ضروریات کو سامنے رکھ کر ہماری حکومت نے ترجیحات کا تعین کرلیاہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی خدمت کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہے، ہم بلوچستان کی ترقی کے لئے تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ سیاسی قیادت اور افسران کو اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے انجام دیناہوں گی، انہوں نے کہا، بلوچستان کے نوجوانوں کو اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا جائے گا، اب سرکاری ملازمتیں بکیں گی نہیں بلکہ ان پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی ایک پیج پر ہیں محنتی اور ایماندار افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان پر کسی قسم کا دبا¶ نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ محکموں سے ہر قسم کی مداخلت ختم کی جائے گی عوامی نمائندوں کو خوش کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ عوام کو صحت پینے کا صاف پانی۔ اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے صوبے کو پسماندگی سے نکالنے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے رول ماڈل کا کردارادا کرنا ہوگا،ایریگیشن سسٹم پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ زراعت کو فروغ حاصل ہو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی کی عوام دوست اور صوبے کی مجموعی ترقیاتی پالیسیوں کو عوام میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور ہماری پارٹی پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے جو ایک نئی جماعت کے لئے نہایت خوش آئند ہے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بی اے پی کو مزید آگے لے جائیں گے نے کہا کہ کاررکن کسی بھی جماعت کا سرمایہ اور طاقت ہوتے ہیں ہم اپنے کارکنوں کی مشاورت سے پارٹی کے تنظیمی عمل کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی تائیدوحمایت سے کامیابی حاصل کرسکیں۔نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے صحبت پور نصیرآباد سمیت تمام اضلاع کی ترقی کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے۔ ہم ایسا نظام لا رہے ہیں جس میں افسران عوام کی بہتری کے لئے کام کریں ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آئیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ جب ادارے مضبوط اور فعال ہوں گے تو ان کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی اور وہ اچھے نتائج دیں گے۔