دکی میں نامعلوم برقعہ پوش سمیت 2 افراد نے بچی کو پولیو کے بہانے زہریلی دوا پلا دی

0

- Advertisement -

دکی میں نامعلوم برقعہ پوش سمیت 2 افراد نے بچی کو پولیو کے بہانے زہریلی دوا پلا دی جس سے بچی کی قوت گو یا ئی متاثر ہو گیا تا ہم فوری طبی امداد کے بعد بچی نے بو لنا شروع کر دیا ہے ۔ ایس ایچ او دکی ابرار حسین کے مطابق کلی حاجی تیمور ناصر میںبرقعہ پوش سمیت 2ملزمان نے 11سالہ بچی بی بی فاطمہ ولد عبدالکریم کو گھر سے بچے کو نکالنے کا کہا اور کہا کہ وہ بچے کو پولیو کے قطرے پلا نے کے لئے آئے ہیں۔ بچی جب اندر گئی تو گھر میں موجود خواتین نے اس سے کہا کہ پولیو ٹیم میں ایک خاتون اسے کہہ دے کہ وہ گھر آکر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جب بچی باہر کھڑے افراد کو یہی بات بتانے گئی تو مشکوک افراد ان کے منہ میںپولیو کے بہانے کوئی ایسی چیز ڈال دی جس سے بچی کا بات کرنا بند ہو گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ایک گھنٹے کے بعد بچی نے بولنا شروع کردیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.