چمالنگ،کوئلہ کان میں دھماکہ،ایک ہی خاندان کے 4 کان کن جاں بحق
دھماکہ کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے سبب پیش آیا،دھماکے میں جاں بحق افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا گیا۔
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 کانکن جاں بحق ہوئے جب کہ دھماکے سے ایک کان کن زخمی بھی ہوا،دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی کو کان سے نکالا گیا اورانہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق دھماکے سے جاں بحق ہونے والے کانکنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں جنکی لاشیں افغانستان روانہ کردی گئی