- Advertisement -
ڈھاڈر،بولان سال 2018ء گزر گیا بولان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے شہریوں کے مسائل میں کئی گناہ اضافہ،بیروزگاری خط غربت انتہاء کو چھونے لگا،بجلی،گیس،پانی،صحت،بد امنی،تعلیم،کرپشن جیسے بڑے بڑے ایشوز قابل ذکر رہے عوام ماضی کی طرح اپنے بنیادی سہولیات کے حل کیلئے صرف امید لگائے بیٹھے ہیں رپورٹ کے مطابق سال 2018ء ضلع کچھی بولان کے عوام کیلئے ماضی کی طرح دردناک ثابت ہوا سال گزشتہ میں بھی ضلع کے عوام اپنے بنیادی سہولیات کیلئے ترستے رہے، اہم قابل ذکر مسائل میں بیروزگاری،صحت،تعلیم،کرپشن،پانی،بجلی،گیس،بدامنی شامل ہیں خصوصا ضلع میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث ہزاروں نوجوان اوور ایج ہوتے جارہے ہیں لیکن بھرتیوں کے عمل میں تعطل کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے معاشی حالات سے تنگ نوجوان سماجی برائیوں لی لت میں ملوث ہو کر سماج کیلئے ناسور بنتے جارہے ہیں بجلی گیس پانی کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے اہل علاقہ نقل مکانی کرکے دیگر شہروں میں آباد ہو رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق صرف ضلعی صدر مقال ڈھاڈر سے عوام کی اکثریت عدم سہولیات کی وجہ سے نقل مکانی کرگئے ہیں عوام کی دیگر علاقوں میں ہجرت کی وجہ سے ضلع میں آبادی کے شرح میں بھی کمی آئی ہے معیاری تعلیم،صحت کی سہولیات کا حصول بھی ایک خواب بنا رہا کرپشن جیسے بڑے اژدھے نے عوام کمر توڑ دی ضلع میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی وجہ سے تعمیری کا م صرف دو چار مہینے تک قابل استعمال رہے اس مد میں استعمال ہونے والے کروڑوں روپے ملی بھگت سے غبن کیئے گئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہاضلع کے اے اور بی ایریا میں بدامنی کے واقعات میں بھی کمی نہیں سال 2018ء جاتے جاتے ضلع بولان کے عوام کیلئے انمٹ یادوں کے نقوش چھوڑ کے چلا گیا عوام ایک مرتبہ پھر سال نو کے موقع پر پر امید ہیں کہ شاید امسال عوام کے حالات ماضی کے برعکس ہوں اور باعث خوشحالی ہواور عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں۔
ڈھاڈر،بولان(رپورٹ محمد عارف بنگلزئی)