
- Advertisement -
صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ سماجی ساخت کا اہم ستون ہیں موجودہ حکومت اساتذہ کی عزت و تکریم پر کوئی حرف نہیں آنے دے گی۔ موجودہ حکومت استاد کے احترام اور سماجی رتبے کی بحالی کے لیے کوشاں ہے یہ اسی صورت ممکن اساتذہ نیک نیتی سے اپنے فرائض منبعی نبھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد اور جھل مگسی کے اساتذہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی اور اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کی حوصلہ شکنی کریں۔اساتذہ مثالی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب آج ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے کیونکہ انہوں کے اساتذہ معاشرے میں خلوص نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے معاشرے کی تشکیل میں اپنامثبت کردار ادا کریں۔