نیا سال پاکستان کے لئے امن سلامتی اور ترقی کا سال ثابت ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

0

- Advertisement -

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سال نو کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے امن سلامتی اور ترقی کا سال ثابت ہو۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی نئی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہے ہم ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اورصوبے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل برے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا آغاز صوبے کے نوجوانوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے اور ہم اس سال بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے مزید تحفے دیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائے گی۔ وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں امن کے قیا م کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہدا کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیر اعلی نے ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.