پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف بھنڈ شریف شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بھنڈ شریف شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی کرپٹ ٹھیکیدار اور افسران خلاف نعرہ بازی کی گئی نیب سے مطالبہ کیا صحبت پور میں بھی کاروائی کریں تاکہ کرپٹ ٹھیکیدار اور افسران سے احتساب ہونا ضروری ہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما محمداسلم خان کھوسہ کی قیادت میں بھنڈشریف شہر میں پر امن ریلی نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مین چوک پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے محمد اسلم کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھنڈ ٹو مانجھی پور روڈ کئی سالوں سے کام ادھورا پڑا ہے ٹھیکیدار نے کروڑوں روپیہ ہڑپ کر لیا اس روڈ کے حوالے کافی مرتبہ احتجاج کیئے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ان کا کہنا تھا کہ ستر سالوں سے ہمارے اوپر حکمرانی کرتے آئے رہے ہیں وہ علاقے کی ترقی کے خیرخواہ نہیں سترسال حکمران کرنے والوں نے کرپشن کے سوا کچھ کام نہیں ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے صوبائی وزیر ریونیو صرف اور صرف اس لیئے وزارت لیاتاکہ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرسکے آخر میں انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا وہ صحبت پور ضلع کا وزٹ کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.