قبائلی دشمنیاں قوموں کی ترقی کی رہ میں بڑی رکاﺅٹ ہے،لالہ یوسف خلجی

0

- Advertisement -

قبائلی دشمنیاں قوموں کی تعلیم اور ترقی کی رہ میں بڑی رکاﺅٹ ہے ،لالہ یوسف خلجی ،ضلع قلعہ عبداللہ میں درجن بھر قبائلی تنازعات موجود ہے اس کا حل ضروری ہے مولناٰ حافظ محمد یوسف ۔تفصیلات کیمطابق بلوچستان امن جرگہ کے چیئرمین لالہ یوسف خلجی ،مولناٰ حافظ محمد یوسف ،حاجی حسن جان شمشوزئی ،حاجی فیض اللہ نورزئی،مولوی محمد صدیق اور دیگر نے گزشتہ روز شمشوزئی اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کے تصفئیے کے موقر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ قبائلی دشمنیاں قوموں کی تعلیم اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاﺅٹ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج صوبے کے اکثر پشتون علاقے ترقی کیساتھ ساتھ زندگی کے ضروری سہولتوں سے محروم ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ہمیں ان دشمنیوں کے خاتمے کیلئے ملکر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں باہم ملکر مسلمانوں کو شیر وشکر کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولناٰ حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے طول وعرض میں درجنوں قبائلءتنازعات قبائل کے درمیان موجود ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہے بہت سے علاقے نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں کلاشنکوف کلچر کی وجہ سے ہمارے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور اس لئے ان کے خاتمے کیلئے مشترکہ اور مخلصانہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان امن جرگہ کے چیئر مین لالہ یوسف خلجی اور ان کے ساتھیوں کی قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مخلصانہ جدوجہد پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ بہت جلد علاقے سے ان کی کوششوں سے قبائلی عداوتوں کا خاتمہ ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.