
- Advertisement -
نیشنل پارٹی کے سابق صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام اقوام کا نمائندہ جماعت ہے نیشنل پارٹی کا نظریہ اس کا اثاثہ ہے ہم اپنے نظریہ کی پر چار کو تمام چیزوں سے مقدم جانتے ہیں بلوچستان کی سر زمین اور یہاں کے کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد ہمیں نظر یاتی ورثہ میں ملا ہے ہم اس نظریہ کو عام کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں صرف کریں گے پاکستان میں الیکشن کبھی شفاف نہیں ہوئے الیکشن میں ہا ر جیت کی تناسب میں سے کسی جماعت کی مقبولیت کو جو ڑدینا ایک غیر سیاسی سوچ ہے گذشتہ انتخابات میں پورے پاکستان عوامی مینڈیٹ کو جس طرح زک پہنچا یا گیا وہ بھی سب کے سامنے ہے البتہ ان نتائج کے تناظر میں نیشنل پارٹی کی مقبولیت کو تولنے والے بیداری نہیں خوابیدہ اٹکل کی بات کررہے ہیں نیشنل پارٹی اب بلوچستان کے لوگوں کے دلوں کا دہڑکن ہے ہم اپنے سیاسی و قومی کردار کو ادا کرتے رہیں گے ان خیالا ت کا ااظہار میر حا صل خان بزنجو خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے گذشتہ کونسل سیشن میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم الیکشن کے نتائج سے ورے اپنے پارٹی کو فعال بنائیں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کے کونسل سیشن نے جو فیصلے کئے ان پر عمل در آمد کیا جائیگا کونسل سیشن میں قائم کردہ کمیٹیاں پورے صوبہ دورے کرکے پارٹی کو فعال بنانے کے بارے میں حکمت علمی اور تجاویز مرتب کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں بد قسمتی سے ہر موقع پر شفاف الیکشن نہیں ہوئے بلکہ ڈیموکریسی کو زیر اثر لانے کی حکمت وضع کی گئی اور حالیہ ہونے والے الیکشن میں توپرانے تمام ریکارڈ تو ڑ دئے گئے اگر کوئی سیاسی کارکن یہ کہے کہ موجود ہ انتخابات صحیح ہوئے تو اس کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک کی بڑی پارٹیاں مسلم لیگ اور پی پی پی نہیں ہیں بلکہ بر سرے اقتدار جماعت پاکستان کا سب سے بڑیپارٹی میرے خیال میں کوئی سیاسی کارکن یہ بات تسلیم نہیں کریگا بلکہ اس وقت بھی مسلم لیگ اور پی پی پی ملک کی بڑی پارٹیاں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ احتساب کے عمل کع صاف و شفاف کیا جائے بصورت دیگر یہ انتقام کے زمرے میں آتاہے انہوں نے کہا سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے موجود ہ صدر ڈاکٹر میں اور ہمارے پارٹی کے تمام وزراءکے لئے تیار ہیں لیکن احتساب کے نام پر انتقام لینے والے یہ بھی سوچیں کہ وہ کس قدر بر داشت کرسکیں گے ۔