ضلع بھر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی5دنوں سے 120 آبنوشی ٹیوب ویلز کی کنکشنز منقطع

0

- Advertisement -

ضلع بھر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی،خواتین اور بچے پریشان کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ 5 دنوں سے 120 آبنوشی ٹیوب ویلز کی کنکشنز منقطع ہونے سے شہر سمیت ضلع بھر میں پانی کی فراہمی بند عوامی حلقوں کا حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر سمیت قاضی آباد،غریب آباد،جمالدینی،بادینی،مینگل،احمد وال،مل اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 5 دنوں سے پانی کی فراہمی کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر واپڈا حکام نے ضلع بھر سے 120 آبنوشی اسکیموں کی کنکشنز منقطع کردی جس سے پوری ضلع میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے پانی بندش کی وجہ سے عوام بلخصوص خواتین اور بچے شدید پریشانی کا شکار برتن لیئے گھر گھر حصول میں لگیں ہے دوسری جانب محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ٹیوب ویلز کی کنکشن بحالی کیلئے فوری اقدامات کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.