صدر متحدہ عرب امارات خیراتی آٹا کی فراہمی کے بجائے واشک میں اجتماعی نوعیت کے اسکیمات کو ترجیع دے،زابد ریکی

0

- Advertisement -

جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلفیہ بن زید کی جانب سے واشک میں خیراتی آٹا کی فراہمی کے بجائے ضلع میں اجتماعی نوعیت کے اسکیمات کو ترجیع دے ان خیالات کا اظہار شمسی میں منیجر شمسی ائیر بیس کمپلیکس بنیامین خان سے یونین کونسل گڈانگ و جنگیاں کے نمائندہ وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کی اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر شہباب خان بھی موجود تھے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ ضلع واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے شیخ خلیفہ پسماندہ ضلع واشک میں عوام کو ایک پیکٹ خیراتی آٹا جسکی عوام کو ضرورت نہیں ہے شیخ خلیفہ بن زید ایک پیک آٹا کے بجائے ضلع میں پینے کے صاف پانی/ صحت /تعلیم کی دیمروی کے لیئے اسپتال و سکولز تعمیر کرے انھوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ کے آٹا امداد پر واشک کے عوام کے نام سالانہ کروڑوں کے رقوم خوربرد کا شکار ہوتی ہے اس لیئے بطور منتخب نمائندہ واشک آئندہ خیراتی آٹا کی تقسیم کی اجازت نہیں دینگے بلکہ شیخ خلیفہ کے نمائندگاں آٹا کے بدلے اجتماعی نوعیت کے اسکیمات شروع کرے کیونکہ عوام کو خیرات کی نہیں اجتماعی منصوبوں کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ شمسی ائیربیس کے ذمہ داراں اپنے ماضی کی پالیسی کو ترک کر دیں کیونکہ ماضی کی پالیسی سے عوام کو نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقہ کو فائدہ ہوا ہے اس لیئے اب مخصوص طبقہ کو فائدہ دینے کے بجائے کو عوام کو اجتماعی فوائد کی ضرورت ہے اس موقع منیجر شمسی ائیر بیس نے ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بطور نمائندہ انکے تجاویز پر عمل در آمد کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.