بلوچستان ، واقعات و حادثات 2افراد جاں بحق6پولیس اہلکار2خواتین سمیت 9افراد زخمی، ژوب سے لاش برآمد

0

- Advertisement -

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 2افراد جاں بحق 6پولیس اہلکار2خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوگئے جبکہ ژوب سے لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے نیواڈہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص خواج محمد ولدسابان سکنہ تلاﺅ دامان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ بتایاجارہاہے مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے ۔ہرنائی کے علاوہ کوسٹ کوئل مائنز اےرےا مےں اےک مقامی کوئلہ کی کان مےں دوران کام مٹی کا تودہ گر جانے سے اےک مزدوردب کر جان بحق ہوگےا جس کی لاش کو نکل کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردےا گےا جان بحق کان کن محمد صدےق اللہ کا تعلق کچلاک سے بتاےا جاتا ہے ۔پولیس موبائل خضدار سے وڈھ جارہا تھا کہ وہیر کے مقام پر کراچی سے آنے والے گاڑی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے الٹ گیا جس کی وجہ سے پولیس کے 6اہلکار شاہ نواز سپاہی ، اختر سپاہی ، عطاءمحمد ، سپاہی ، عبد النبی اے ایس آئی عبد العزیز سپاہی ، حوالدار غلام علی ڈائیور شدید زخمی ہوئے ان کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ خضدار لایا گیا لیکن ان کی تشویش ناک حالت کی وجہ سے ان کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔ صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود چتن پٹی کے مقام پر تیز رفتار کاراور موٹر سائیکل میں تصادم ہونے سے موٹر سائیکل سوارغریب نواز اور دو خواتین زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کیا گیا۔نیوآبادی میں مٹی اٹھانے والے کھڈے سے ہیروئنی کی لاش برآمد ایس ایچ او سعید احمد اور دیگر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر اختر نامی ہیروئنی کی لاش سول ہسپتال ژوب پہنچا کر وہا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.