چارہ نہ ملنے کی وجہ سے نوشکی ڈاک انام بوستان کے مال مویشی تیزی سے ہلاک ہورہے ہیں میر سمیع اللہ بادینی چ

0

- Advertisement -

خشک سالی کے باعث بلوچستان کی زراعت تباہ ہے میر سمیع اللہ بادینی
چارہ نہ ملنے کی وجہ سے نوشکی ڈاک انام بوستان کے مال مویشی تیزی سے ہلاک ہورہے ہیں
نوشکی : یونین کونسل انام بوستان کے سیاسی و قبائلی رہنما میر سمیع اللہ بادینی نے کہا بلوچستان کے اکثر اضلاع ضلع نوشکی شدید خشک سالی کی وجہ سے شدید متاثر ہے نوشکی میں مال مویشیوں کے مالکان بھی شدید متاثر اور انکے مال مویشی ہلاک ہونے سے کروڑوں روپے کے نقصانات سے دوچار ہوے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع خاصکر ضلع نوشکی میں سینکڑوں زرعی ٹیوب ویل واٹر سپلائی خشک ہوچکے ہیں اور ڈاک انام بوستان بلکل خشک ہوچکے ہیں اور ان کے فصلات ختم ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صرف چند اضلاع کو آفت زدہ دینے کی بجائے ضلع نوشکی چاغی خاران مستونگ قلات اور دیگر اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر خشک سالی سے متاثر ہونے والے ذمینداروں مالی مویشی مالکان کی مالی تعاون ان کے نقصانات ہوکے ازالہ کے لئے صوبائی وفاقی حکومت سے بھی رابط کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.