
- Advertisement -
رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین نے واپڈا کی مسلسل لوڈشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشین ایک زرعی علاقہ ہے جسکا مکمل دارومدار زراعت سے وابستہ ہے بجلی کی بندش نے زمیندار طبقہ کی نیندیں حرام کرکے انھیں فاقہ کشی کرنے پر مجبور کردیا ہے واپڈا حکام قانونی اور غیر قانونی ٹرانسفارمروں کا ڈرامہ رچھائے عوام سے جینے کا حق چھیننے پر تلے ہوئے ہیں واپڈا حکام عوام پر احسان نہیں کررہے بلکہ عوام سے بجلی کی مد میں ماہوار لاکھوں روپے کے بل وصول کئے جاتے ہیں پشین کے عوام ہم میں سے ہیں ان پر کسی بھی قسم کے مظالم ڈھائے جانیوالوں کےخلاف ہر حد تک جاسکتا ہوںپشین شہرسمیت دیگر دیہی علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے بجلی نہ ہونیکی وجہ سے کئی واردات و واقعات جنم لے سکتے ہیں واپڈا حکام تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود ہاتھ پہ ہاتھ دھیرے خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں وہ ذمیندار اور کاروباری طبقے کی ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی بقاءاور انکی سالمیتی کی جنگ لڑتے لڑتے اگر موت کو بھی گلے لگانا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹونگا عوام کو دکھ درد دینے والے میرے دشمن ہیںانہیں چین سے پھر نہیںجینے دونگا پشین کے عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں پر ہر حال میں پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام اپنے آپکو حاکم نہیں خادم سمجھ کر عوام کی خدمت پر ترجیح دیں یہ نہ سمجھے کہ واپڈا وفاقی محکمہ ہے جو جی میں آئے کرینگے عوام کو سہولیات سے محروم کرنے پر خاموش نہیں بیٹھونگا بجلی کی اکثروبیشتر آنکھ مچولی سے لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصان ہوئے ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین ایک پرامن اور تعلیم یافتہ ضلع ہے جس کے عوام کو ڈر وخوف میں مبتلا کرنے اور ان سے جینے کا حق چھیننے والے چائیے جو بھی ہو انہیں معاف نہیں کیا جائیگا۔