خضدار میں باولے کتوں کا راج، شہری پریشان ، انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

0

- Advertisement -

خضدار میں باولے کتوں کا راج خضدار شہر کے مختلف علاقوں و محلوں میں سینکڑوں کتے پھر رہے ہیں بچوں کے گھر سے نکلتے ہی کتے حملہ آوار ہوتے ہیں اس صورت نے والدین کو پریشان کردیا ہے روازنہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں شہری پریشان دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ا بتک گلی کوچوں میں آ زادی سے گھومنے والے کتوں نے متعدد بچوں کو کاٹا ہے دوسری جانب کتوں کے کاٹنے کی صورت میں لگانے والا ویکسین بھی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے اضطراب اور بڑ ھ گیا ہے واضح رہے کہ کتوں کو مارنے کے لئے خصوصی فورس موجود ہے لیکن یہ عملہ بھی کام نہیں کررہا ہے دوسری جانب خوراک میں ملا کر دینے کا زہرکے لئے سالانہ ہزاروں روپیہ کا بجٹ آتا ہے اس زہر کو ملا کر کھلانے کے لئے گوشت کا بجٹ بھی مقر ر کیا گیا ہے زہر گوشت اور مارنے کے لئے کارتوس کی رقم آفیسران کا جیب خرچہ ہوجاتا ہے والدین نے اپنے معصوم بچوں کی حفاظت کے لئے بلدیہ کے کردار پر سخت براہمی کا اظہار کرے ہوئے وزیر اعلی ٰ بلوچستان ، وزیر بلدیات ، سیکرٹری بلدیات سے اپیل کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے غیر ذمہ داریوں کا نو ٹس لیتے ہوئے غیر ذمہ داری کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.