مارٹن ڈومارکرمیڈیسن کمپنی کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین کا محمد قاسم خان دمڑ کی قیادت میں مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات

0

- Advertisement -

مارٹن ڈومارکرمیڈیسن کمپنی کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین کے وفد کا محمد قاسم خان دمڑ کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات ۔وفد میں جان محمد دمڑ،نصیب اللہ بلوچ، سیف اللہ مینگل،احمد خان کاکڑ،ایمانوئیل ،فرانسزبھی شامل تھے اس موقع پر وفد نے مولاناعبدالحق ہاشمی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹن ڈومارکرمیڈیسن کمپنی نے 13سوکنٹریکٹ ملازمین جو کہ دس سے بارہ سال کام کررہے ہیں کیساتھ غیر انسانی رویہ رکھا ہوا ہے ملازمین کوملک میں قائم اسی کمپنی کے دیگر کمپنی کی نسبت بارہ تیرہ گھنٹے دن میں کام لے رہے ہیں جبکہ روزانہ اجرت نہ ہونے کے برابرہیں بونس ہیڈآفس سے منظور ہوجاتامگر یہاں ملازمین کو بونس نہیں ملتا بارہ تیرہ گھنٹے ملازمین سے حیوانوں کی طرح کام لیتے ہیں مگر معاوضہ یاروزانہ کا اجرت نہ ہونے کے برابرہیں دوسری جانب اگرکوئی ملازم کوئی بھی جائز مطالبہ ،عزراورمجبور ی پیش کریں تودس بارہ سال کام کرنے والے ملازمین کو فی الفورفارغ کرکے غیرمقامی افراد کو بھرتی کیا جاتاہے ۔دیگر مقامات پر قائم فیکٹری میں کنٹریکٹ ملازمین آٹھ گھنٹے کام کرتے ہیں یہاں ہم سے صبح سات سے شام سات آٹھ بجے تک بارہ تیرہ گھنٹے کام لیا جاتاہے اور اس کے باوجودکمپنی کا رویہ ملازمین کیساتھ مناسب نہیں ہوتا ٹھیکداری وکرپشن نظام،دس بارہ سال سے کام کرنے والوں کو فارغ کرکے غیر مقامی افرادکو لاکر بھرتی کرنا اور کمپنی کی جانب سے غیر انسانی رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائیگا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مارٹن ڈو مارکر کمپنی کے ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے ہم سب کو آوازبلند کرنا چاہیے بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری عروج پر ہے ان حالات میں تیرہ سو ملازمین کیساتھ کمپنی کا غیر انسانی رویہ نامناسب ہے کمپنی کی ترقی میں کنٹریکٹ ملازمین کا خون پسینہ شامل ہے ۔کمپنی میں اگر کچھ افراد دس بارہ سال سے موجودکنٹریکٹ ملازم مین کیساتھ غیر انسانی رویہ رکھتے ہیں توکمپنی کو ازخودان کالے بھیڑوں کے خلاف فی الفور ایکشن لینا چاہیے کنٹریکٹ ملازمین سے حیوانوں کی طرح کام لینا مناسب نہیں ۔دس سے پندرہ سال سے کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیاجائے تاکہ کمپنی کی ترقی اورانہیں مزید کامیابی کیلئے یہ ملازم خوش اسلوبی سے کام کریں سیاسی جماعتیں قبائلی عمائدین ،مزدورتنظیموں کوجائز مطالبات کے حل کیلئے مارٹن ڈومارکرکمپنی کے ملازمین کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ انہیں جائز حق مل سکیں اور کمپنی میں موجود کرپٹ عناصر کے مظالم سے نجات مل جائیں جماعت اسلامی ان مظلوم ملازمین کیساتھ اوران کے جائز مطالبات کو حق کرنے کیلئے جدوجہد کر یگی اس موقع پر کنٹریکٹ ملازمین کے انچارج محمد قاسم خان دمڑ نے مولاناعبدالحق ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.