حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت4افراد زخمی ہوگئے ہیں

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے رہائشی پولیس اہلکار محمد بخش ولد بختیار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی لاش کوضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔ ژوب کے شیرانی بازار میں بھائی آپس میں لڑے پڑے جھگڑے کے دوران چاقولگنے سے ایک بھائی جمعہ خان جاںبحق ہوگیا پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ضلع ڈیرہ بگٹی نواحی علاقے سور میں نامعلوم شرپسندوں نے اتوار اور سوموار کے درمیانی رات ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود جوان سالہ خاتون موقع پر جان بحق ہوگئیں جبکہ گھر کا عمر رسیدہ مالک اور اس کا کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز حکام نے جائےواردات پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں ابتدائی طبعی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال ریفر کردیا گیا جاں بحق خاتون کی شناخت مسمات فریدہ بی بی سے جبکہ زخمی ہونے والے گھر کے مالک کی شناخت دلی خان بگٹی سے کی گئی جبکہ لیویز سمیت دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی تھی۔ ژوب میں میر علی خیل روڈ پر نجی کمپنی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد شاہ ولی اور نظام الدین زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی جاری ہے ۔دکی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں رسی کی زد میں آکر ایک کانکن شربت خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.