ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ میاں بیوی اور چار بچوں7افرادجھلس کر زخمی ہو گئے،جناح ٹاﺅن میں گیس سلنڈر کا دھماکہ

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کے علاقے ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور چار بچوں7افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کوطبی امداد کےلئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کردیاگیاہے ۔ایک اور واقع جناح ٹاﺅن میں واقعہ دکان کے قریب گیس سلنڈر پھٹا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے زہری ٹاﺅن میں صبح چھ بجے محمد نبی نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں گھر ایک کمرے میں پہلے سے گیس لیک کر رہی تھی اس دوران محمد نبی کی اہلیہ تیس سالہ گل سکینہ نے جیسے ہی ماچس سلگائی تو کمرے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد نبی ، گل سکینہ ، ان کے چار بچے 13 سالہ نبی اللہ ،10 سالہ ملکہ ، 3 سالہ روغیہ اور 1 سالہ کرامت اللہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔دھماکے کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کے ہمراہ طبی امداد کےلئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کیا،ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے کے باعث محمد نبی کے جسم کا نوے فیصد حصہ متاثر ہوا،دھماکے کی مزید تحقیقات متعلقہ تھانے کا عملہ کر رہا ہے۔دوسرا واقع کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں واقعہ دکان کے قریب گیس سلنڈر پھٹا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.