نواں کلی میں رشتے کے تنازعے پر تصادم 2افراد جاں بحق 1شخص زخمی ہو گیاہے

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں رشتے کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیاہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے پہلے سٹاپ پردو گروہوں میں رشتے کا تنازع مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے باعث دوسگے بھائی محراب خان اور نواب خان جاں بحق ہوگئے جبکہ لڑائی میں مخالف گروپ کا رازمحمد بھی زخمی ہوا جس کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ متعلقہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.