اغوا نیورو سرجن ڈاکٹر کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا،سرکاری ہسپتالوں میں علاج کےلئے آنے والے مریضوں کو شکلات کا سامنا

0

- Advertisement -

کوئٹہ سے اغوا نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا،سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض او پی ڈی کی فیس بھی بھرتے ہیں لیکن علاج کے لئے ڈاکٹر دستیاب نہیں۔ کوئٹہ میں اغوا کئے گئے نیورو سرجن ابراہیم خلیل کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہو سکی ،ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتال آئے مریض دوہرے مسائل سے دو چار ہونے لگے،او پی ڈی کی فیس توبھرتے ہیں لیکن علاج کے لئے ڈاکٹر دستیاب نہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ روزانہ آکر او پی ڈی کی فیس نہیں بھر سکتے ڈاکٹروں کو اپنی ہڑتال پر نظر ثانی کرنی چاہیئے،علاج کے لئے دور دراز سے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے کرائے دے کر تنگ آگئے ہیں، کرائے دینے کے بعد اتنی رقم نہیں ہوتی کہ کسی مسافر خانے میں رہائش اختیار کر سکیں ، مجبورا رات اسپتال میں گزارنی پڑتی ہے۔ادھر ڈاکٹر ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے نیورو سرجن ابراہیم خلیل کی بازیابی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.