- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک پر نامعلوم افراد نے گلہ کاٹ کر چوکیدار کو قتل کردیا،دکی میں کانکن جاں بحق ہوگیا ،سریاب روڈ سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک سریاب روڈ پر واقع اسکریپ کی گوداموں میں نامعلوم افراد نے چوکیدار کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور فرارہوگئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت سعید احمد ولد داﺅد سکنہ گوہرآباد کے نام سے ہوئی ہے لاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بادینی اسٹاف پھاٹک سے ایک بچے کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیالاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزیدکارروائی جاری ہے ۔دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن امیر محمد قوم ترکی سکنہ قلعہ سیف اللہ جان بحق ہوگیا .پولیس کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد لاش وارثا کے حوالے کرکے قلعہ سیف اللہ روانہ کردی گئی۔