ہمیں اپنے رسم رواج اور روایات کا پاسداری کرتے ہوئے آپس میں اتحاد اتفاق پیدا کرکے قوموں کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے


سابق ایم این اے بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے رسم رواج اور روایات کا پاسداری کرتے ہوئے آپس میں اتحاد اتفاق پیدا کرکے قوموں کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کلی غنجہ ڈوری میں ٹکری عبدالعلیم بدوزئی کی دستار بندی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سربراہ کے حثیت سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم لوگوں میں مساوات اور انصاف فراہم کریں یہ ہمارا اخلاقی اور اسلامی فریضہ ہے اللہ تعالی نے ہمیں یہ منصب دی ہے تو ہمیں دین اسلامی اور بلوچی روایات کے عین مطابق اسے انجام دینا چاہیے ہمارے آباواجداد سے یہ روایات چلتے آرہے ہیں اور انہوں نے جس انداز میں اس لقب اور دستار کی عظمت کو عزت دیتے ہو ہے کام کی ہیں ہم بھی انکی نقش قدم پر چل کر اپنے لوگوں علاقی کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر کام کریں تقریب سے بدوزئی قبیلے کے سربراہ محمد یاسین بدوزئی .نو منتخب ٹکری عبدالعلیم بدوزئی اور عبدالحمید ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا قبل ازین سردار کمال خان بنگلزئی .بدوزئی قبیلے کے سربراہ محمد یاسین بدوزئی .آغا محمد شاہ .ٹکری رحمت اللہ .ٹکری آغا محمد .حاجی عبدالرزاق اور حاجی محمد مراد نے ٹکری عبدالعلیم کی دستار بندی کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close