تمام انسانوں کی ترقی کا دارو مدار علم سے وابستہ ہے، صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ

0

- Advertisement -

تمام انسانوں کی ترقی کا دارو مدار بالواسطہ یا بلا واسطہ علم و دانش سے وابستہ ہے ۔ تعلیم و آگاہی سے لوگوں کی زندگ میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اکیسو یں صدی سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے ۔ اقوام کے آپس میں سائنسی علوم کی بنیاد پر مقابلے کے رجحانات پائے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے سنجاوی میں نجی اسکولوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نجی اسکولوں کی کار کردگی ، نظم و ضبط اور نتائج دیگر سرکاری اسکولوں کی نسبت بہت بہتر ہوئے ہیں ۔ پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پرائیویٹ ادارے بطور عوامی خدمت چلا ئیںنہ کہ اسے کاروباراور تجارت بنائےں ۔ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ طلباءاپنا روشن مستقبل بنانے کیلئے پڑھائی پر دن رات اپنی توانائیاں صرف کریں۔ کیونکہ آج کل مقابلے کے اس دور میں کسی بھی شعبے کے امتحان میں زیادہ مارکس حاصل کرنے کے بغیر کامیابی حاصل نہیںہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمارہیں اس صوبے اور ملک کی بھاگ ڈور ان طلباءکے ہاتھ میں ہوںگی ۔ فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت میں زندگی کا شعار بنائےں تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.