ہم بلوچی روایات کی پاسداری پریقین رکھتےنوابزادہ میرنعمت اللہ زہری

0

- Advertisement -

قلات رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ زہری کاقلات میں سردارنیچاری ہاوس آمد،سردارعبدالکریم نیچاری ودیگرقبائلی معتبرین نے شاندااستقبال کیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ نوابزادہ میرنوروزخان زہری،نوابزادہ میرمنظوراحمدزہری،نوابزادہ میرشاہجہان زہری،میربشیرہارونی،حاجی عبدالواحدہارونی،عبیدزہری دیگر بھی تھے۔اس موقع پرانہوں نے قبائلی روایات کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کے روایات ہم خوب جانتے ہیں جھالاوان کے جوروایات ہے وہ تخت جھالاوان سے شروع ہوتی ہے۔ہم بلوچی روایات کی پاسداری پریقین رکھتے ہیں۔اورکسی کوبھی روایات توڑنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل ہمارے لئے قابل احترام ہے۔نیچاری ہمارادست راست اوربازو ہے۔نیچاری قبیلہ صدیوں سے ہمارے ساتھ چلا آرہا ہے۔اس موقع پرنیچاری قبیلہ کے سینکڑوں افراد عمائدین موجودتھے
قلات(رپورٹ فیض نیچاری)

Leave A Reply

Your email address will not be published.