
- Advertisement -
رےلوے کالونی سبی مےں رےلوے انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تےاریاں مکمل کرلی کچے مکانات سمےت رےلوے کے سرکاری مکانات کے ساتھ بنائے گئے مکانات کو خالی کرنے کےلئے نوٹس لگ دئےے گئے سےنکڑوںرےلوے ریٹائرڈ ملازمےن بےواو¿ں سمےت کچے مکانات مےں رہائیش پذےر افراد مےں کھلبلی مچ گئی نئے پاکستان کی تےارےاں سبی مےں بھی ظاہر ۔تفصےلات کے مطابق رےلوے انتظامیہ نے رےلوے کالونیز مےں سرکاری مکانات کے ساتھ بنائے جانے والے کچے مکانات سمےت رےلوے کالونیز مےں رےلوے کی زمےن پر قبضہ کرنے والے رےلوے ریٹائرڈ ملازمےن بےواو¿ں سمےت کچی آبادی کو اےک ہفتہ کا نوٹس دےتے ہوئے کہا گےا ہے کہ وہ اپنے مکانات فوری طور پر خالی کردےں سپرےم کورٹ آف پاکستان کے حکامات پر عمل درآمد کےا جائے گا رےلوے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لگانے پرکچی آبادی کے سےنکڑوں افراد مےں کھلبلی مچ گئی واضح رہے کہ سبی مےں کئی اےسے افراد کچے مکانات پر صدیوں سے آباد ہےں جنہوں نے رےلوے کی زمےن قےمت دےکر خرےدی تھی جبکہ سبی مےں رہائیشی مکانات نہ ہونے کہ وجہ سے عوام شدےد مشکلات کا شکار ہوچکے ہےں لوگوں کا کہنا تھا کی جب عمران خان حکومت مےں آئے تو بڑے بڑے دعوے کےے گئے مگر نئے پاکستان اور تبدےلی آئی ہے کے نعرے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے نئے پاکستان مےں لوگوں کو سہولیات دےنے کی بجائے ان کے سروں سے چھتےں بھی چھننی جارہی ہےں۔