
- Advertisement -
جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چین و پاکستان کا معاشی راہداری سے محکوم اقوام کو مستفید ہونی چائیے، بلوچستان سی پیک کا سنگم ہے ،اکنامک زون بننی چائیے، سی پیک کو رول بیک نہیں ہونے دینگے ، چین اور پاکستان کی قیادت مل کر وسیع معاشی پالیسی بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چین میں چین کے نائب وزیر برائے ایتنھک سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سی پیک سے فائدہ ملنی چائیے اور ملک کے باقی غریب صوبوں کو بھی حصہ ملنا چائیے اس موقع پہ انہوں نے نائب وزیر کو بلوچی شال بھی پہنایا جبکہ دونوں جانب سے سونیئرزبھی پیش کی گئی۔