وزیراعلی بلوچستان نے سنی بھاگ واٹرسپلائی اسکیم کے لئے سات کروڑچالیس لاکھ کی رقم جاری کردی

0

- Advertisement -

بھاگناڑی میں پینے کے پانی کی قلت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے سنی بھاگ واٹرسپلائی اسکیم کے لئے سات کروڑچالیس لاکھ کی رقم جاری کردی جبکہ بھاگ شہر میں دوآراوپلانٹ کےلئے کام شروع کردیا گیا ہے جوکہ روزانہ آراوپلانٹ پانچ پانچ سوگیلن پانی فراہم کرےگاوزیراعلیٰ نے ڈیرہ مرادجمالی سے بھاگناڑی تک کچھی واٹرسپلائی اسکیم کےلئے بھی پیسے دینے کی یقینی دیہانی کروائی ہے یہ بات کمشنر نصیرآباد ڈویژن عثمان علی خان نے سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا کمشنر عثمان علی خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی اولین کوشش ہے کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہی وجہ ہے کہ انہوںنے سنی بھاگناڑی واٹرسپلائی کے لئے فوری طورپرخطیررقم فراہم کی ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے بھاگناڑی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی روانہ کی ہیںانہوںنے بتایا کہ تعلیم اورصحت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن ہے ان کے وژن کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے بلکہ محکمہ تعلیم کےلئے بھی بہترا قدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں ناصر ف اساتذاہ کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پرمیٹنگ کرکے اسکولوں کی نگرانی کی گئی چارماہ میں 91 عادی غیرحاضرملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا گیا 144بند سکول کھولے گئے جبکہ 154غیر حاضر اساتذاہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے لکھا گیاہے ڈویژن بھرمیں غیر حاضری کی مدمیں تقریباً ایک کروڑروپے کی کٹوتی کی گئی جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم میں کافی بہتری آئی ہے جس کا تمام سہرہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سرجاتا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صحت کی بہتری کےلئے گزشتہ ماہ کے دوران اہم اقداما ت اٹھائے گئے جس میں نہ صرف ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل کی حاضری کو یقینی بنایا گیا بلکہ عوام کو صحت کی بہترسہولیات میسرکردی گئیں ڈویژن بھرکے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرز ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے کی ایمرجنسی سروس فراہم کی جارہی ہے دیہی علاقوں میں سات بی ایچ یوزچوبیس گھٹنے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں 28بی ایچ یوزمیں ایم سی ایچ سروس شروع کرائی گئیں چھ بی ایچ یوزمیں ایمبولینس فراہم کی گئیں ساٹھ بی ایچ یوز میں ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کرائی گئی اورڈویژن بھرکے تمام ہسپتالوں میں اوپی ڈی کی تعدادمیں بھی کافی اضافی ہوگیا ہے ڈی ایچ کیوڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسسزمشین کے ذریعے مریضوں کو گردوں کا علاج فراہم کیا جارہا ہے اورڈینٹل یونٹ کو بھی فنگشنل کردیا گیا ہے انہوںنے بتایا کہ محکمہ آبپاشی میں بہتری کے لئے گزشتہ خریف اورربیع سیزن میں پانی کی چوری کی روک تھام غیر قانونی واٹرکورسززکا خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائے گئے جبکہ وارہ بندکے ذریعے نہروں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاانہوںنے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی عوام کو مالکانہ حقوق دینے کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات جاری کردیئے ہیں اورالاٹمنٹ پالیسی مرتب کرکے حکومت بلوچستان کو بھیج دی جائےگی کیبنیٹ کی منظوری کے بعدالاٹمنٹ کی پالیسی کاکام شروع ہوگاقبرستان اورغیر مسلم افرادکےلئے بھی اراضی مختص کردی گئی ہے اور سو ایکڑ اراضی گورنمنٹ امپلائز ہاﺅسنگ کےلئے رکھی جائے گی الاٹمنٹ پالیسی کمیٹی کاچیئرمین ڈپٹی کمشنرہوگا اور الاٹمنٹ کی مدمیں جو ریونیوکی رقم ملے گی وہ شہر کی فلاح بہبودپر خرچ کی جائے گی انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پٹ فیڈرکینال اورکیرتھرکینال میں پانی کی مکمل فراہمی کویقینی بنانے کےلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں بہت جلد دونوں صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کےلئے سکھرمیں وزیراعلیٰ بلوچستان اوروزیراعلیٰ سندھ محکمہ آبپاشی کے بالاآفیسران کے ہمراہ ایک اجلاس ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.