
- Advertisement -
صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کادورہ کیا ۔گزشتہ روز صوبائی وزیرصحت میر نصیب اللہ مری نے اپنے دورے میں پہلے سوئی ویلفیئر ہسپتال میں ایک میٹنگ میں شرکت کی،جس میں ہسپتال کے مسائل پر غور کیا گیااس کے بعد ایف سی سٹیڈیم سوئی میں ایک نمائشی کرکٹ میچ میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نوابزادہ گہرام بگٹی کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل ظفر علی،ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم بگٹی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی رہنما بھی ساتھ تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے کہا کہ پورے بلوچستان اور بالخصوص صحت کے مسائل زیادہ ہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کو ٹرافی دیئے اور اس کے ساتھ سوئی ویلفیئر ہسپتال کے لیئے ایک جدید ایمبولنیس کی چابیاں ہسپتال کے سی ای او مسعود نوشیروانی کے حوالے کیں بعدازاں انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی کا بھی دورہ کیا 50بستروں پر مشتمل ایک نئے ہسپتال کے بنانے کا بھی اعلان کیا۔