کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے

0

- Advertisement -

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق پیر کوکوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کوئٹہ کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،مارکیٹوں اور دکانوں سے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کے شدت 4.8 تھا اور مرکز کوئٹہ سے 100کلو میٹر کے دورے پر ہرنائی اور سبی کے قریب تھا زلزلہ مرکزہ کے گہرائی 54 میٹر تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.