ضلع نوشکی خشک سالی کی گردش میں ہے جس سے عوام معاشی تنگ دستی کا شکار ہوگئے،خیر بخش بلوچ

0

- Advertisement -

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع نوشکی خشک سالی کی گردش میں ہے۔جس سے عوام معاشی تنگ دستی کا شکار ہوگئے دوسری طرف انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی سے امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے اور حکومت خاموش تماشی بنا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوشکی میں پارٹی عہدیداران اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خیر بخش بلوچ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے نوشکی کے زمینداروں کی مشکلات اور زیر زمین پانی کی مقدار میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے خیصار ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی جس پر کام شروع ہوا لیکن اب اس ڈیم کی تعمیر سست روی کا شکار ہے جو کہ عوامی مفاد میں بالکل نہیں انہوں نے کہا کہ نوشکی کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور عوام کا گزر بسر زمینداری سے ہے نوشکی طویل خشک سالی میں گرا ہوا ہے اور زمیندار طبقہ معاشی تنگدستی کا شکار ہے حکومت کی موجودہ خشک سالی پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے انہوں نے نوشکی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں چور ڈکیتی سمیت دیگر واردتیں روز کا معمول بن گئے ہیں۔جس سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہے۔جو کہ انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی ہے۔انہوں نے حکومت کو نوشکی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر ہر ممکن احتجاج کرنے کو نوشکی کا حق سمجھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.