
- Advertisement -
نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر و سابق وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ، سابق ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ نے کہاہے کہ 16دسمبر کو ہم بھولے نہیں ہیں اس تاریخ کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں حملہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں طلباءاورکئی اساتذہ شہید ہوئے آج ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے اور بلا تعصب عوام کے ہر دکھ درد میں انکے ساتھ ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو چور ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر لوٹ مار میں مصروف عمل ہے، ایسا کوئی دن نہیں کہ عوام اپنی جان و مال سے محروم نہیں ہیں پرامن پنجگور میڈیا بدامنی کے حوالے سے میڈیا کی زینت بن چکی ہے چور ڈاکوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے 35سالوں سے زمینوں کے مالک لینڈ مافیا کے ہاتھوں سے اپنی زمینوں سے محروم ہورہے ہیں سرکار و غیر سرکاری اراضیات کو قبضہ کیا جارہاہے موجودہ صوبائی وزیر نے پنجگور کے سرکاری اراضی زراعت، حیوانات ہسپتال ،آفیسرکلب اور بے شمار زمینوں کو قبضہ کیا ہوا ہے اور انکے رشتہ دار پولیس و لیویز کے چینوں پر بھتہ وصولی میں سرگرم ہیں دن بدن چوکیاں بڑھنے کی وجہ سے روز بروز امن وامان خراب تر ہوتے جارہے ہیں ، ایک طرف روزگار کے مواقع چینے جارہے ہیں اور دوسری جانب سینئر افسران و سرکاری ملازمین پہ انتقامی کاروائی کے نشتر برسائے جارہے ہیں نیشنل پارٹی سے قبل ڈگری کالج تین سال تک بند رہا نیشنل پارٹی کی جامہ پالیسی کی وجہ سے بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ تھا پنجگور کی ایجوکیشن ٹاپ پوزیشن پہ تھا ڈگری کالج پنجگور تین سال تک اچھی کارکردگی کی وجہ سے پوزشن پہ تھا لیکن انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر ایک بار پھر تعلیم کو پیچھے دھکیلا گیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ2013سے قبل بلوچستان خون الود تھا جب نیشنل پارٹی کو عوام نے سلیکٹ کیا تو نیشنل پارٹی کا پہلا مانگ امن وامان تھا ،ہمیں اقتدار کا شوق نہیں ہمیں عوام کی چین و سکون چائےے اور ہم نے یہ چیلنج قبول کرکے پنجگور سمیت بلوچستان کو امن بخشا،300لاپتہ افراد بازیاب کرائے گھروں میں خوشیوں کے چراغ نیشنل پارٹی ہی نے جلائی ہے،اس قبل پنجگور سمیت بلوچستان بھر سیاسی ورکروں کی ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاواں کاروبار تھا لیکن نیشنل پارٹی نے شہادتیں دے کر قوم کو تحفظ دیا ،افسوس لوگوں کو روزگار کا چانسہ دینے والے نے نوجوانوں کو دھوکہ دے کر اسمبلی میں بے یارو مدگار ہیں370ارب روپے وفاق کی جانب سے ملنے والے PSDPکی کٹوتی انہی کے حکومت کے مرہون منت ہیں 370ارب روپے بلوچستان کی کٹوتی یہاں کے عوام کی توہین ہے انہوں نے کہاہے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیلنے سے اپیل ہے ہمیں نیا پاکستان کی ضرورت نہیں ہمیں پرانہ پاکستان دے دو وہی ٹھیک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں امن وامان لینڈ مافیا پی ایس ڈی پی میں 370ارب روپے کی کٹوتی اور ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ،اس دوران مرکزی رہنما حاجی صالح بلوچ،محمد اکبر بلوچ،ڈسٹر کٹ چیرمین عبدالمالک بلوچ، صمد راھچار،عدنان سعید،شعیب قادر بلوچ،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔