وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ڈیرہ مراد جمالی میں شہید تاجر شہید حاجی محمد نواز مینگل کے گھر جاکر اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی

- Advertisement -
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں اغوا کاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معروف تاجر شہید حاجی محمد نواز مینگل کے گھر جاکر ان بھائی ڈاکٹرشاہنواز مینگل اور بیٹے رحمت اللہ مینگل۔محمد الیاس مینگل سے اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم خان کھوسہ۔صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات نوابزادہ میر طارق خان مگسی۔صوبائی مشیر تعلم حاجی محمد خان لھڑی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی۔ایم پی اے میر سکندر خان عمرانی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لھڑی سمیت دیگر موجود تھے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان شہید کے لواحقین سے بات چیت کرتے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کو انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ورثہ کو انصاف فراہم کیاجائیگا حکومت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے تاجر برادری سمیت سب کو مکمل تحفظ دینا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیں انہوں نے ڈئی ائی جی نصیرآباد کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے اس کیس میں کوئی کوتاہی لاپرواہی ہرگز نہ برتی جائے کہاکہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبروتحمل عطاءفرمائیں۔