سی آئی اے پولیس لورالائی کی کارروائی ایک شخص گرفتار 75گرام ہیروئن برآمد

0

- Advertisement -

لورالائی کے علاقے نیواڈا میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 75گرام ہیروئن برآمدکرلیاہے جبکہ پشین لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے انچارج عبدالرحمن لونی کی قیادت میں پولیس نفری نے نیو اڈا کے مقام پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار شخص کے قبضے سے 75 گرام ہیروئین برآمدکرکے کارروائی شروع کردی ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت تحصیلدار بوستان عبدالمالک ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ کلی پوٹی ناصران میں کارروائی کرتے ہوئے قیام الدین ولد عبدالحکیم قوم مریانی سکنہ کلی پوٹی ناصران کو گرفتار کرلیاہے ،ملزم لیویز تھانہ بوستان کو مطلوب تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.