
- Advertisement -
واریزئی کول مائنز سے کوئلے کی باقاعدہ ترسیل شروع ہوگئی ،کول مائنز کے سیکورٹی کا چارج ایف سی بلوچستان نے سنبھال لیا.معاہدے کے تحت ایف سی میوند رائفلز کول مائنز منصوبے کے سیکورٹی کے لئے تعینات کردی گئی ہے .اس سلسلے میں واریزءمیں ایک تقریب منعقد ہوئی.تقریب میں ایف سی میوند رائفلز کے صوبیدار میجر محمد امین اور قبائلی رہنماہ ملک عبداللہ خان زرکون اور واریزئی کول مائنز پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالغفار نے پیتہ کاٹ کر منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا.اس موقع پر تقریب سے واریزئی کول مائنز کے ڈائریکٹر عبدالغفار ناصر,ملک عبداللہ خان زرکون ملک سلطان محمد زرکون اور عبدالمالک ناصر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا.تقریب میں دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر ,جنرل سیکرٹری فرید خان کاکڑ ,ملک فلک شیر زرکون مائنز اونر اور علاقے کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایف سی بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے علاقے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کرتے ہوئے واریزءکول مائنز شروع کرنے میں مدد کی.انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 2015 سے کام شروع تھا اب منصوبے سے باقاعدہ کوئلے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے .ہزاروں ٹن کوئلہ ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاچکی ہے.انہوں نے کہا کہ واریزئی کول مائنز منصوبے سے علاقے کے غریب لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی.منصوبے کی بدولت علاقے میں صحت ایجوکیشن اور فلاحی کام شروع ہوکر علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا .مقررین نے کہا کہ واریزئی میں کوئلے کے بڑے بڑے ذخائر موجود ہیں .مگر علاقے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور غربت کی وجہ سے منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا تھا .اب ایف سی بلوچستان نے منصوبے کی باقاعدہ سیکورٹی سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔