سبی سے اندروں ملک جانے کےلئے رےل گاڑیاں ناکافی

0

- Advertisement -

سبی سے اندروں ملک جانے کےلئے رےل گاڑیاں ناکافی 2لاکھ سے زائد آبادی والے شہر سے نواب شاہ ، خےر پور ، حےدرآباد جانے کےلئے کوئی رےلوے سروس نہےں نائٹ کوچ ، چلتن ،اباسےن قصہ پارینہ بن گئےں ونٹر سیزن نامی خصوصی ٹرےن بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند سبی مےں جعفراےکسپرےس ، نواب اکبر خان بگٹی اےکسپرےس اور بولان مےل کےلئے کوٹہ بھی انتہائی کم رےل کے سستے سفر سے شہری محرومی کا شکار ۔تفصےلات کے مطابق سبی و گردونواح سے کوئٹہ اور ندروں ملک جانے کےلئے مسافر ٹرےن ناکامی ہےں 2لاکھ سے زائد آبادی والے بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر سبی سے خےر پور ، ٹنڈو جام ، نواب شاہ ، حےدرآباد جانے کےلئے کوئی مسافر ٹرےن نہےں سابق ادوار مےں نائب کوچ کے نام سے چلنے والی مسافرٹرےن شہےد بے نظےر بھٹو کی شہادت کے بعد بند کردی گئی جو تاحال بند ہی پڑی ہوئی ہے چلتن اےکسپرےس ،اور اباسےن اےکسپرےس ، مہران اےکسپرےس کی بندش سے جہاں رےلوے کو لاکھوں کو نقصان ہوا وہاں مسافروں کو بھی رےلوے کے سستے سفر سے محرومی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کوئٹہ سے چلنے والی بولان اےکسپرےس ،نواب اکبر خان بگٹی اےکسپرےس ، جعفر اےکسپرےس مےں سےٹوں ور برتھ کو کوٹہ بھی آٹے مےں نمک کے برابر ہے جس سے لاہور کراچی اور راولپنڈی جانے والے سبی کے شہری سےٹ اور باتھ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات ومسائل کا شکار ہوتے ہےں اےک جانب سبی رےلوے اسٹےشن پر اربوں روپے لگا کر سبی کے اسٹےشن کو ماڈل رےلوے اسٹےشن بناےا جارہا ہے جبکہ کوئٹہ سے صرف تےن رےل گاڑیاں ہی چلائی جارہی ہےں جو انتہائی ناکامی ہےں کولپور ، مچ ، آب گم سبی بختےار آباد ،ڈےرہ مراد جمالی ڈےرہ آلہ ےار سے روزانہ ہزاروں کی تعداد مےں شہری رےلوے سروس استعمال کرتے ہےں ہزاروں مسافر ناکامی مسافر ٹرےنوں کی وجہ سے رےلوے کے سستے سفر سے محرومی کاشکار ہوجاتے ہےں سردیوںمےں سرد علاقوں کی چھٹیان ہوتی ہےں سابق ادوار مےں کوئٹہ سے پردےسیوں کےلئے ونٹرٹرےن سروس چلائی جاتی تھےں جو اب بند کردی گئی ہے بلوچستان کے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ رےلوے سے مطالبہ کےا کہ کہ سبی سمےت بلوچستان کی آباد ی کے تناظرمےں نئی اور جدےد ٹرےن سروس کا آغاز کےا جائے اور خےر پور ، نواب شاہ ، حےدرآباد کےلئے بھی مہران اےکسپرےس ےا نائب کوچ مسافر ٹرےن کو بحال کرکے رےلیف دےا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.