قلات میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ

0

- Advertisement -

قلات میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ،خون جمادینے والی سردی میں قلات میں گیس پریشر کی کمی کامسئلہ برقرار،پریشرکی بحالی کے دعویداروں کے بیانات اخبارات اورسوشل میڈیاکی زینت بنے ہوئے ہیں حقیقت اسکے برعکس ہے۔قلات تاریِخی اہمیت کاحامل شہرہے مگردورجدیدمیں مسائل سے دوچارہے۔گیس کی بندش سے عوام نقل مکانی پرمجبور،سردی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج،جبکہ لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔عوامی حلقوں نے کہا ہیکہ اگرگیس پریشربحال ہوتا یامسئلہ حل ہوتا تولوگ مجورہوکرکمپریسراستعمال نہیں کرتے۔جب کمپریسربندکئے جاتے ہیں توگیس مکمل بندہوتی ہے۔اگرگیس پریشرمکمل بحال ہوتاتوعوام اس سہولت سے مستفیدہوجاتے اورنقل مکانی پرمجبورنہ ہوتے۔عوامی حلقوں نے گیس پریشرکی مکمل بحالی کامطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.