- Advertisement -
بلوچستان رورل سپورٹ پرگرام دیہی تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین کردار ادا کر رہی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے واش رومز کی تعمیر قابل تعریف ہے ۔تعمیراتی کاموں سمیت ادارہ تربیت کے میدان میں بھی قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار گو رنمنٹ بوائیز مڈل سکول کلی الماس کی سالانہ تقریب نتائج کے دوران ہیڈ ماسٹر معین الدین ، پیرنٹس ٹیچرز کمیٹی کے ممبران و دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت سکول میں وائیٹ واش ، واش رومز کی تعمیر اوردیگر مینٹیننس کا کام کرایا گیا جو قابل قدر ہے۔ اسی پروگرام کے تحت سکول میں بچوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کرایا گیا جس میںبچوں کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی صحت و صفائی ستھرائی کا احساس اجاگر ہوا۔مقررین نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی بہتری کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور کمیونٹی کی مشترکہ کوششیں ہی تعلیمی ماحول کو درست خطوط پر استوار کر سکتیں ہیں ۔ اساتذہ نے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔بچوں کو بہتر تعلیم اور تربیت فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے جس سے وہ کسی صورت اغراض نہیں برتیں گے۔اساتذہ نے تعلیمی بہتری کے لئے حکومتی اور کمیونٹی کی سپورٹ کو ناگزیر قرار دیا ۔