تین روز تک ایران کے صوبہ بلوچستان و سیستان کے دارالحکومت زہدان میں منعقد ہونے والا سرحدی کمیشن اجلاس

0

- Advertisement -

نوکنڈی تین روز تک ایران کے صوبہ بلوچستان و سیستان کے دارالحکومت زہدان میں منعقد ہونے والا سرحدی کمیشن اجلاس میں شرکت کے بعد واپسی پر چیف سیکرٹری بلوچستان اخترنذیر، سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ، آئی جی محسن حسن بٹ، سیکرٹری خزانہ نورالامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور، کمشنر رخشان ڈیویژن نصیر احمد ناصر، ڈپٹی کمشنر نوشکی رزاق ساسولی، ڈپٹی کمشنر واشک عمران ابراہیم، ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود رند، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد ودیگر کا چیئرمین سینیٹ کے گھرسنجرانی ہاوس نوکنڈی آمد کے موقع پر قبائلی رہنما خان ابرہیم خان سنجرانی، خان آصف خان سنجرانی،سابق صوبائی مشیر سنجرانی میر اعجاز خان سنجرانی و علاقے کے دیگر معتبرین نے پرتپاک استقبال کیا۔ خان ابراہیم خان سنجرانی نے چیف سیکٹری بلوچستان اختر نزیر کو سپاس نامہ پیش کیا اور اعلیٰ سطحی وفد میں شامل افراد کو چاغی بلخصوص نوکنڈی کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور تمام مسائل حل کرانے کی درخواست کی۔سنجرانی ہاوس کلی محمد عمر خان میں انکے کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا
رپورٹ ظفر بلوچ نمائندہ بلوچی میڈیا نوکنڈی ضلع چاغی

Leave A Reply

Your email address will not be published.