
- Advertisement -
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ دو سری ہم نصابی سر گرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے کیونکہ ہم نصابی سر گرمیوں سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیت اور بصیرت میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہا¶س کوئٹہ میں یونیورسل کالج اینڈ اسکول کے ڈائریکٹر میر بہاد ر خان لانگو اوراساتذہ کرام کی سربراہی میں طلباءاور طالبات کے گورنر ہا¶س کے دورے کے موقع پر کہی ۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی کے مطابق گورنر ہا¶س کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے بعدازاں طلباءو طالبات نے گورنر ہا¶س کے مختلف حصے دیکھے اور یہاں پر موجود تاریخی آثار میں گہری دلچسپی لی ۔