- Advertisement -
ڈیرہ مرادجمالی کے پولیس کانسٹیبل کے معصوم دو بیٹے جگرکی بیماری میں مبتلاہوگئے ہیں ایک بیٹے کا بروقت نہ علاج ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہراگیادوسرازندگی اورموت کی کشمکش میں کسی مسیحاکا منتظر اپنی جمع پونجی اپنے بیٹوں کے علاج معالجہ کےلئے خرچ کرچکا ہوں خدارا میری مددکی جائے تاکہ ایک بیٹامیں زندہ بچ سکے محکمہ پولیس نصیرآباد کے کانسٹیبل علی نوازگولہ نے میڈیا کے نمائندں کو بتایا ہے کہ میرے دوبیٹے زویدخان عمر دوسال دوسرا بیٹا محمد حسنین عمرایک سال ہے جو پیدائش کے بعد سات ماہ میں جگرکی بیماری میں مبتلاہوگئے ہیں اپنی مددآپ کے تحت میں نے اپنے لخت جگروں کا علاج کرایا لیکن نومبر2018ءمیں میرا ایک بیٹامحمد حسنین نوازاسی بیماری کی وجہ سے اللہ کو پیاراہوگیا جسکی عمر صرف ایک سال کی تھی میں پولیس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں اورگھرکا واحد خود کفیل ہوں بڑی مشکل سے گھرکا گزارہ کررہا ہوں اورمیں نے اپنی مددآپ کے تحت اپنے بچوں کا نیشنل میڈیکل سینٹراورآغا خان ہسپتال کراچی میں ٹیسٹ اورعلاج کروایا جس پر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ ہوئے ڈاکٹروں کے مطابق میرے بیٹے علی نوازکا علاج اسلام آبادمیں ہوگا جس پر تقریباًلاکھوں روپے خرچ آئیں گے جو میرے بس کی بات نہیں ہے کانسٹیبل علی نوازگولہ نے وزیراعظم پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف،وزیراعلیٰ بلوچستان،ملک ریاض، رکن قومی اسمبلی نوابزدہ خالدخان مگسی، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی،میرسکندرخان عمرانی،میر سلیم خان کھوسہ،میرعمرخان جمالی میر جان محمد جمالی سمیت دیگر فلاحی اورمخیرحضرات سے پرزوراپیل کی ہے میرے بیٹے کا علاج اسلام آباد میں کرایا جائے تاکہ میرے بچے کی زندگی بچ سکے ۔